کراچی(کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی سطح پر سونے کے نرخ ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 60 ڈالر اضافے کے بعد 3540 ڈالر پر جا پہنچا۔ عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں 24 قیراط سونے کی قیمت میں فی تولہ 6000 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 5144 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے ہو گئی۔









