وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کارکردگی دکھارہاہے،جاری رہناچاہئے ، پنڈی اور اسلام آبادبڑی ذمہ داری سے نظام کو چلارہے ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہائبرڈ نظام کی کامیابی سب کو نظر آرہی ہے، اس نظام کاتسلسل 2027 کے بعدبھی جاری رہے گا،موجودہ نظام کے تسلسل کے حوالے سے انڈرسٹینڈنگ موجود ہے ،تاہم انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام کے تسلسل کافیصلہ مری کی حالیہ میٹنگ میں طے نہیں پایا، جب سے یہ نظام چل رہاہے تب سے ہی یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہائبر نظام اچھی چیز ہے دعاہے کہ آگے چلے۔
ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ انہیں نوازشریف سیاست میں لے کرآئے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے شہبازشریف حکومت پر نہیں نظام پرتنقیدکی،کیابیوروکریسی کےبارے میں کوئی غلط بات کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کےد ورہ چین میں انہیں بہت پذیرائی ملی ہے،حکومت کی اچھی کارکردگی کوسراہاجاناچاہئے۔
ہائبرڈ نظام کاکامیاب، 2027 کے بعدبھی جاری رہے گا ،خواجہ آصف








