بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی ڈیموں میں پانی کی صورتحال بارے تفصیلات جاری کردیں

بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی تفصیلات پی ڈی ایم اے پنجاب نے جاری کردیں۔ ان کے مطابق بھارت میں واقع پونگ ڈیم، بھاکڑا ڈیم اور ہریکے ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح بڑھنے سے دریائے ستلج میں بھی پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق، پونگ ڈیم (جو بیاس دریا پر ہے) کی پانی کی سطح 1394.51 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس ڈیم میں پانی کی آمد 132,595 کیوسک جبکہ اخراج 100,000 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
بھاکڑا ڈیم (جو دریائے ستلج پر واقع ہے) کی سطح 1679 فٹ ہے، جو اس کی زیادہ سے زیادہ سطح کے قریب ہے۔ یہاں پانی کی آمد 95,400 کیوسک اور اخراج 73,459 کیوسک ہے۔
ہریکے ہیڈ ورکس (جہاں دریائے ستلج اور بیاس کا سنگم ہے) پر پانی کی آمد 347,500 کیوسک ہے اور یہ مقدار مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہاں سے پانی کا اخراج 330,677 کیوسک ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ جاری ہے۔
اس صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔