اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جعلی حکومت کے دن پورے ہونے جا رہے ہیں۔
یہ بات اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ایک نیا آئین بنانے کی کوشش کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ایک نیا آئین بنانے کی کوشش کو کالعدم قرار دے دیا. پنجاب کی 5 ریزرو سیٹس پر لوٹوں کی جگہ تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو نوٹیفی کرنے کا حکم جاری کر دیا. پنجاب کی جعلی حکومت کے دن پورے ہونے جا رہے ہیں #نااہل_کرپٹ_غلام_حکومت
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 27, 2022
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت نے پنجاب کی 5 ریزرو سیٹس پر لوٹوں کی جگہ تحریکِ انصاف کے نامزد امیدواروں کو نوٹیفائی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔









