بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موٹروے ایم 5 پر المناک حادثہ، دو بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

خانپور کے قریب موٹروے ایم5 پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں دو بچوں، خواتین اور مردوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ظاہر پیر کے مقام پر ایک کار اور ٹریلر کے درمیان زور دار تصادم ہوا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پرڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جا رہا ہے، جو ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔