لاہور(ڈیفنس رپورٹر) ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔ کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے نیول چیف کا استقبال کیا۔امیر البحر کا خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق مختلف چیلنجز پر اظہار خیال بھی کیا گیا۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 51ویں اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔کسی بھی محاذ پر کامیابی کیلئے عسکری طاقت کے علاوہ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا ہےکہ قبل ازیں کورس کے شرکاء نے تحقیقی مقالہ بھی پیش کیا۔
نیول چیف امجد خان نیازی کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ








