بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں مہنگائی کی صورتحال: صرف 4 اشیاء سستی، 23 مہنگی، 24 کی قیمتیں برقرار

پاکستان میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں ہفتہ وار بنیاد پر 1.29 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 5.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
وہ اشیاء جن کی قیمتیں کم ہوئیں: کیلے: 3.86 فیصد کمی، ڈیزل: 0.91 فیصد کمی، چینی: 0.13 فیصد کمی، سرسوں کا تیل: 0.10 فیصد کمی،

مہنگی ہونے والی اشیاء
ٹماٹر: 46.02 فیصد،  آٹا: 25.41 فیصد،  پیاز: 8.57 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول: 2.62 فیصد، لہسن: 2.04 فیصد، آلو: 1.38 فیصد،  دال مونگ: 1.29 فیصد,  بریڈ: 1.19 فیصد ،ایل پی جی: 0.88 فیصد،
کپڑے (شرٹنگ، لانگ کلاتھ، پرنٹڈ لان): معمولی اضافہ
ماہانہ جائزہ (اگست 2025)
مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیاد پر 0.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
جولائی تا اگست مہنگائی کی اوسط شرح 3.53 فیصد رہی۔
اگست میں:
ٹماٹر: 19.3 فیصد مہنگے
پیاز: 14.46 فیصد مہنگے
انڈے: 12.84 فیصد
چکن: 4.16 فیصد
جن اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں:

پھل: 21.16 فیصد سستے
سبزیاں: 18.48 فیصد سستی
چینی: 5.49 فیصد کمی
موٹر فیول، بجلی اور ٹرانسپورٹ کرائے: ان میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی