بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی کی بہن کہتی ہیں علیمہ خانم نے خود کو ہی انڈا پڑوایا

 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن کہتی ہیں کہ علیمہ خانم نے خود کو ہی انڈا پڑوایا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مریم ریاض وٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی بہن کہہ رہی ہیں کہ یہ سب ڈرامہ ہے وہ کہتی ہیں کہ علیمہ خانم نے خود کو ہی انڈا پڑوایا ہے۔
مریم ریاض نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اچھا ڈرامہ لگا ہے اور آ پ سب بے وقوف بنے جارہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم پر اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کے دوران انڈہ پھینکنے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے انڈا پھینکنے کے الزام میں دو خواتین کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کے پی سے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے لیے راولپنڈی آئے ہوئے تھے جن میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے کارکن بھی شامل تھے۔
دونوں خواتین کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کیاگیا تھا، جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے، تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ خواتین نے علیمہ خان سے سوالات کیے لیکن جواب نہ ملنے پر ان پر انڈا پھینکا۔