اگر آپ کے پاس 25 ہزار روپے مالیت کا پرائز بانڈ ہے، تو تیار ہو جائیں — کیونکہ اس کی قرعہ اندازی 10 ستمبر 2025 کو ہونے جا رہی ہے۔ یہ وہ موقع ہے جس کا انتظار ہزاروں سرمایہ کار ہر تین ماہ بعد کرتے ہیں۔
نیشنل سیونگز سینٹر کراچی میں 25,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈ (رجسٹرڈ) کی انیسویں قرعہ اندازی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بانڈ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ رجسٹرڈ ہوتا ہے، یعنی بانڈ خریدار کے نام پر جاری کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے نہ صرف آپ قرعہ اندازی میں شامل ہوتے ہیں بلکہ ہر چھ ماہ بعد منافع بھی حاصل کرتے ہیں۔
25,000 روپے کے پریمیم بانڈ میں انعامات کی تقسیم کچھ یوں ہے:
پہلا انعام: 3 کروڑ روپے کے 2 انعامات
دوسرا انعام: 1 کروڑ روپے کے 5 انعامات
تیسرا انعام: 3 لاکھ روپے کے 700 انعامات
ٹیکس کی کٹوتی کا طریقہ
اگر آپ خوش نصیب فاتح ہیں تو انعام کی رقم آپ کے بینک اکاؤنٹ میں براہِ راست منتقل کر دی جائے گی — کسی دعوے یا پیچیدہ عمل کی ضرورت نہیں۔ البتہ، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے 15% اور نان فائلرز کے لیے 30% ٹیکس کٹوتی لاگو ہوگی۔
بانڈز میں سرمایہ کاری کیوں؟
پرائز بانڈز کو پاکستان میں ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ ان پر ماہانہ منافع نہیں ہوتا، لیکن انعامی رقم کے امکانات اور سرکاری گارنٹی کی بدولت یہ بانڈز عام افراد سے لے کر سنجیدہ سرمایہ کاروں تک کے لیے پرکشش انتخاب بن چکے ہیں۔
25 ہزار روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے تیار ہوجائیں ! بڑی خبر آگئی








