بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک چین، 4 ارب ڈالر سے زائد کےزرعی معاہدے

پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں 4 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ معاہدے پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران طے پائے، جسے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون میں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداواررانا تنویر حسین نے معاہدوں کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعلقات کو ایک نئی جہت فراہم کرے گی۔
کانفرنس کے دوران24 مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق کیا گیا۔ معاہدوں میںزرعی مشینری، بیج سازی، اور اسمارٹ ایگریکلچر جیسے منصوبے شامل ہیں۔
معروف چینی کمپنیاں جیسے جی ڈی ایس پی، سانگیانگ اور جِنگ ہوا سیڈ نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ڈیجیٹل ایگریکلچر کے ذریعے پیداوار میں انقلابی بہتری متوقع ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ زرعی تعاون پاکستان کے لیےغذائی تحفظ اوربرآمدات بڑھانے کا اہم ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چین سالانہ215 ارب ڈالر کی زرعی درآمدات کرتا ہے، اور پاکستان اپنی کم لاگت زرعی مصنوعات کے ذریعے اس مارکیٹ میں بڑا حصہ حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اپنائی گئی زرعی اور صنعتی پالیسیوں نےپاک چین تعاون کو نئی توانائی دی ہے، اور یہ شراکت داری اب ایک طویل مدتی اسٹریٹیجک تعاون میں ڈھلتی جا رہی ہے۔