کراچی کے علاقےپی این ٹی کالونی میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی گزرگاہ سےاسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اسلحہ ا ستقبالیہ کیمپ کے قریب ایک شاپنگ بیگ میں چھپایا گیا تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس کی آمد سے قبل صفائی کا عمل جاری تھا، اسی دوران ایک صفائی کرنے والے ورکر کو ایک شاپنگ بیگ مشکوک اور بھاری محسوس ہوا، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
تلاشی لینے پربیگ سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ کوئی نامعلوم شخص یہ ہتھیار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق علاقے کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سےتحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اسلحہ وہاں کیوں اور کس مقصد کے لیے کھا گیا تھا۔









