بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کو ڈاک کی ترسیل معطل، 88 ممالک کا اقدام

امریکا کی جانب سے درآمدی پارسلز پر نئی ٹیکس پالیسی کے بعد دنیا بھر کے88 ڈاک آپریٹرز نےامریکا کو ڈاک کی ترسیل جزوی یا مکمل طور پر معطل کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) کے مطابق 29 اگست کو امریکا کو بھیجی جانے والی ڈاک میں81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے 29 اگست سے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعدبرطانیہ، جرمنی، بھارت، جاپان، فرانس، آسٹریلیا اور دیگر ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے سے انکار کر دیا۔پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے عارضی طور پر یہ سروس معطل کی ہے۔ یو پی یو متبادل تکنیکی حل تلاش کرنے پر کام کر رہا ہے تاکہ ترسیل دوبارہ بحال ہو سکے۔