بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

لاہور (نیوزڈیسک) آج ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر تاریخ رقم کی تھی۔ اسی روز اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے وہ کارنامہ انجام دیا جو آج بھی دنیا کی فضائی جنگوں کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جاتا ہے۔

ایم ایم عالم کی تاریخ ساز کامیابی

1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ کارنامہ آج بھی عسکری تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، جس نے پاکستان ایئر فورس کو دنیا بھر میں عزت اور شہرت دلائی۔

دشمن کے عزائم خاک میں

7 ستمبر کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ بھارت پر ہمیشہ کے لیے فضائی برتری قائم کر دی۔ اسی بہادری کی جھلک حالیہ مئی کی لڑائی میں بھی دیکھی گئی جب پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مار گرائے۔ اس کامیابی کی تصدیق عالمی سطح پر بھی ہوئی۔

قوم کا فخر

یوم فضائیہ کے موقع پر پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ 1965 کی جنگ کے دوران فضائیہ کے شاہینوں کی جرات، مہارت اور جانبازی نے پاکستان کو میدانِ جنگ میں برتری دلائی اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔