بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قصور میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان دریائے ستلج میں ڈوب گیا

قصور (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کے شوق نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ پنجاب کے ضلع قصور میں ایک نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دریائے ستلج کے تیز بہاؤ کی نذر ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاؤں پیال کلاں کا رہائشی عمران اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے ستلج کے سیلابی منظر کو دیکھنے تتارا کامل گاؤں گیا تھا۔ وہاں ویڈیو بناتے ہوئے وہ اچانک پھسل کر گہرے پانی میں جا گرا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دو کشتیاں روانہ کرکے نوجوان کی تلاش شروع کردی گئی۔ تاہم تیز دھارے کے باعث تاحال عمران کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ دریائے ستلج میں اس وقت پانی کا بہاؤ غیر معمولی طور پر تیز ہے، اس لیے انتظامیہ کو سیلابی کناروں پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے چاہئیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔