بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم کا جنید انور چودھری سے والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چودھری کو ٹیلیفون کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے مرحومہ کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ والدہ کی وفات ایسا ناقابلِ بیان غم ہے جس کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا۔ انہوں نے جنید انور چودھری اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔