بلوچستان پولیس میں اعلیٰ سطح پر اہم تبدیلی کی گئی ، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ، جب کہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر کو نیا انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان تعینات کر دیا گیا ۔
محمد طاہر اس سے پہلے خیبرپختونخوا میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، اور اب وہ فوری طور پر بلوچستان پولیس کی قیادت سنبھالیں گے۔ اس تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے اور یہ آئندہ احکامات تک مؤثر رہے گی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں افسران کے تبادلوں اور تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں معظم جاہ انصاری کو دوسری بار آئی جی پولیس بلوچستان کے عہدے پر فائزکیاگیاتھا۔ وہ اس سے پہلے 2017 سے 2018 تک ایک سال تک آئی جی پولیس بلوچستان رہ چکے تھے۔ معظم جاہ انصاری آئی جی خیبر پختونخوا اور کمانڈنٹ ایف سی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کوہٹا دیا گیا، محمد طاہر نئے آئی جی مقرر








