بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی (نیوز ڈیسک)شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بوندا باندی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈیفنس، کورنگی روڈ، شارع فیصل، برنس روڈ اور ایم اے جناح روڈ سمیت کئی مرکزی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ قیوم آباد، محمود آباد، منظور کالونی اور بلوچ کالونی کے اطراف بھی بوندا باندی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث موسم میں حبس کی کیفیت برقرار ہے۔