بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ پاکستان نے کبھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا بلکہ ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا اور ہمیشہ ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت کی موجودہ حکومت نے اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور اب دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ کینیڈا اور دیگر ممالک میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے واقعات بھارتی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کے ذریعے دنیا میں اپنا نقطہ نظر مؤثر انداز میں پیش کیا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور ہماری افواج نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے جانوں کی قربانی دی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور اب وہ پانی کو بھی بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی ہے۔