بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’لوگ پوچھتے ہیں مریم نواز کیا دے کر گئیں ہیں، ہم کہتے ہیں کہ خوش کر کے گئیں ہیں‘‘ امرود بیچنے والی اماں کی صحافی اجمل جامی سے گفتگو

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ایک ہفتہ قبل جب سیلاب متاثرین کی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچیں تو اس دوران انہوں نے سڑک کنارے ٹھیلے پر رک کر امرود کھائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اب مائی بابا کے ٹھیلے پر رونق لگ گئی ہے اور دو ر دو ر سے شہری امرود کھانے آ رہے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق سینئر صحافی اجمل جامی بھی جب سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے نکلے تو انہوں نے بھی اس امرودوں کے ٹھیلے پر قیام کیا اور بزرگوں سے گفتگو کی، اماں جی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ جب سے گزری ہیں رونق لگ گئی ہے، لوگ پوچھتے ہیں کتنے دے کر گئی ہے، میں یہ کہتی ہوں کہ وہ ہمیں خوش کر کے گئیں ہیں، ہمارا کوئی رقبہ نہیں بس رہنے کیلئے ہی جگہ ہے، میرے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، ہمیں اللہ حق حلال کی روزی دے رہاہے ۔

ٹھیلے پر موجود بابا جی نے کہا کہ ہماری قسمت جاگ گئی ہے ، انہوں نے ہم سے امرود خریدے ، اللہ انہیں لمبی زندگی دے، بلاول بھٹو زرداری بھی گزرے لیکن وہ رکے نہیں ، بچے سب الگ الگ رہتے ہیں، ہم مائی بابا اکھٹے رہتے ہیں، بچے امرود لا دیتے ہیں اور ہم بیچ لیتے ہیں ۔

یاد رہے کہ وزیراعلی مریم نوازشریف تلوار پوسٹ شیخ پورہ نو سے واپسی پر راستے میں سبزی اور پھل کا ہٹ نما سٹال دیکھ کر رکیں تھیں اور گاڑی سے اتر کر اماں جی سے ملاقات کی اور امرود کھائے تھے۔