اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی، گالم گلوچ کیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک صحافی نے علیمہ خان سے سوال پوچھا، جس پر مشتعل کارکنوں نے نہ صرف سوال کرنے والے صحافی پر تشدد کیا بلکہ موقع پر موجود دیگر صحافیوں کو بھی دھکے دیے۔
اس رویے کے خلاف احتجاجاً صحافیوں نے علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا، تاہم اس بائیکاٹ کے بعد بھی صورتحال کشیدہ رہی اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک بار پھر صحافی پر تشدد کیا۔
صحافتی تنظیموں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں میں صحافیوں کے ساتھ ایسا سلوک آزادی صحافت پر حملہ ہے، جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران بد نظمی، پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں سے بدسلوکی اور ہاتھا پائی








