امریکا کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں دیا گیا 83.3 ملین ڈالر (یعنی تقریباً 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر) کا ہرجانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ۔
یہ فیصلہ معروف مصنفہ جین کیرول (Jean Carroll) کی جانب سے دائر اس مقدمے میں سامنے آیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ٹرمپ نے انہیں ہراساں کیا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے واضح کیا کہ جیوری کا دیا گیا فیصلہ حقائق پر مبنی اور مکمل طور پر درست ہے۔
جین کیرول کا کہنا ہے کہ 1990 کی دہائی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر جنسی حملہ کیا تھا، اور جب انہوں نے یہ بات منظر عام پر لائی تو ٹرمپ نے انہیں جھوٹا اور بدنام کرنے والا کہا۔ اسی بیان بازی پر مصنفہ نے ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
ٹرمپ نے جیوری کے فیصلے کو “مضحکہ خیز” قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کیا، تاہم اپیل کورٹ نے ہرجانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ اس فیصلے کے بعد ٹرمپ کو جین کیرول کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
یہ مقدمہ نہ صرف ٹرمپ کی قانونی مشکلات کو بڑھا رہا ہے بلکہ ان کی سیاسی ساکھ پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ آئندہ صدارتی انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔









