نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی صحافی دنیش کے وِہرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی غیر مستقل مزاجی اور موقع پرستی نے بھارت کے عالمی تعلقات، بالخصوص امریکا کے ساتھ روابط کو نقصان پہنچایا ہے۔
دنیش کے وِہرا نے ایک نجی گفتگو میں کہا کہ مودی حکومت نے ہمیشہ وقتی فائدے کو ترجیح دی، لیکن طویل المدتی تعلقات میں سنجیدگی اور استحکام دکھانے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات میں بھی ایسی ہی غیر سنجیدگی دکھائی۔ پہلے “اب کی بار ٹرمپ سرکار” کے نعرے سے ٹرمپ کو سپورٹ کیا، لیکن جب حالات بدلنے لگے اور ٹرمپ کمزور دکھائی دیے تو مودی نے اپنا رویہ بدل لیا۔
صحافی کے مطابق ٹرمپ ہمیشہ یہ چاہتے تھے کہ بھارت ان کے ساتھ کھڑا ہو اور بعض معاملات میں انہیں کریڈٹ بھی دے، جیسے 2019 میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے دوران سیز فائر کی کوششوں میں۔ لیکن مودی حکومت نے یہ تسلیم کرنے کے بجائے تمام کریڈٹ خود لینے کی کوشش کی۔ اس رویے سے ٹرمپ سخت نالاں ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا کمزور ہوگئی۔
دنیش کے وِہرا نے کہا کہ مودی حکومت نے عالمی فورمز پر بھی کئی مواقع ضائع کیے۔ جی سیون اجلاس میں جب ٹرمپ نے کینیڈا میں ملاقات کی خواہش ظاہر کی، تو مودی نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کروشیا جا رہے ہیں۔ اس انکار سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بھارت پر تجارتی دباؤ بڑھایا گیا، ٹیرف عائد کیے گئے لیکن مودی حکومت اس صورتحال کو سنبھالنے کے بجائے اندرونی سیاست پر فوکس کرتی رہی۔ نتیجتاً بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار ہوا۔
دنیش وِہرا نے مزید کہا کہ وائٹ ہاؤس کے قریبی حلقے مودی کی قیادت کو غیر سنجیدہ اور غیر قابل اعتماد سمجھنے لگے ہیں۔ امریکا کے اعلیٰ عہدیداروں نے کھلے عام کہا کہ بھارت صرف دکھاوے کی حد تک امریکا کے قریب ہے، حقیقت میں وہ روس اور اپنی اندرونی سیاست کو ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی اس پالیسی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا ہے اور امریکا جیسی بڑی طاقت کے ساتھ تعلقات میں بداعتمادی کو جنم دیا ہے۔ ان کے مطابق اگر بھارت نے اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی نہ کی تو طویل مدت میں واشنگٹن کے ساتھ تعلقات مزید کمزور ہوں گے۔
@aslamzindagi583 #indiamedia #foryou #1millionviews #100kfollowers #trending #infreezmyacount #fllowme_guy ♬ original sound – Muhammad Aslam









