بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں بجلی سستی، نیپرا نے فی یونٹ 1.78 روپے کمی کا اعلان کر دیا

— نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے فی یونٹ نرخ میں 1 روپے 78 پیسے کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک میں ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں کی گئی ہے، جو کہ جولائی کے مہینے کے لیے لاگو ہوگی۔
ریگولیٹری اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اس فیصلے سے صارفین کو صرف ایک ماہ کے لیے ریلیف دیا جا رہا ہے، جس کا فائدہ انہیں ستمبر کے بجلی کے بلوں میں ملے گا۔
مزید یہ کہ اس کمی سے کراچی کے صارفین بھی مستفید ہوں گے، جو اکثر قیمتوں میں فرق کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔
یاد رہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ وہ طریقہ کار ہے جس کے تحت بجلی بنانے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بجلی کے نرخ ماہانہ بنیادوں پر کم یا زیادہ کیے جاتے ہیں۔