اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں باپ، بیٹا اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت اکرام پال (والد)، شبیر (بیٹا) اور نیہا (بیٹی) کے نام سے ہوئی، تینوں کا تعلق مسیحی برادری سے تھا۔
ذرائع کے مطابق مقتولین کی لاشیں ایک ہفتہ پرانی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
پولیس اور فارنزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ ایس ایچ او نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔









