بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت پنجاب نے متاثرین کیلئے ائیرلفٹ ڈرون حاصل کر لیا

حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے ائیرلفٹ ڈرون حاصل کر لیا۔
جدید ایئرلفٹ ڈرون 200 کلو گرام وزنی شخص کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سیلاب میں پھنسے افراد کی ریسکیو کیلیے ایئرلفٹ ڈرون ملتان بھجوانے کی ہدایت جاری کر دی۔
سول ڈیفنس نے جنوبی پنجاب بھجوانے سے پہلے ایئرلفٹ ڈرون کی ٹیسٹ فلائیٹس مکمل کیں جس کی ویڈیو حکومتِ پنجاب کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے۔