وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقے جلال پور پیر والا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور امدادی چیکس تقسیم کیے۔
مریم نواز نے متعلقہ محکموں کو نیا بند بنانے کی فوری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کوپکا کھانا، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ تباہ شدہ گھروں اور مویشیوں کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ سیلابی پانی کی نکاسی تک انتظامیہ فیلڈ میں موجود رہے گی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نےجانیں بچانے والے رضاکاروں کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔
جلال پور پیر والا میں نیا بند بنایا جائے، مریم نواز شریف








