پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند، کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ نے نئی بلندیوں کو چھو لیا۔ 100 انڈیکس نے پہلی بار 1,57,000 پوائنٹس کی سطح عبور کرتے ہوئے ایک نیا سنگِ میل عبور کیا۔
جمعرات کو کاروبار کا آغاز تو قدرے مندی کے ساتھ ہوا، تاہم جلد ہی تیزی کا رجحان غالب آ گیا۔ دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 457 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,57,020 پر بند ہوا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس ایک موقع پر 1,57,479 کی نئی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا۔
ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری، کم افراطِ زر اور مثبت مالیاتی اشاریے اسٹاک مارکیٹ کی موجودہ تیزی کی بڑی وجوہات ہیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم








