سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرے نے حکام کو بڑا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا — شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے سیلابی پانی کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جائے گا۔سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق، پانی کا بہاؤ اب بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی سمت موڑا جائے گا تاکہ جلالپور شہر اور اس کے گردونواح کو ممکنہ تباہی سے محفوظ رکھا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ان متاثرہ علاقوں میںاعلانات کے ذریعے لوگوں کو فوری انخلا کی ہدایت دی جا رہی ہے۔صادق علی ڈوگر کا کہنا تھاکہ ہم نے یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا ہے، کیونکہ اگر شگاف نہ ڈالا جاتا تو شہر میں تباہی آ سکتی تھی۔
حکام، ریسکیو ادارے اور مقامی رضاکار ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ نقصانات کو کم سے کم رکھا جائے، لیکن صورتِ حال ہر لمحہ بدل رہی ہے۔
اوچ شریف روڈ پر شگاف کا فیصلہ، بستیاں خالی کرانے کا عمل جاری








