بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر آصف زرداری کل سے چین کا 10 روزہ دورہ کریں گے

صدر آصف علی زرداری کل ( 12 ستمبر )سے چین کا دورہ کریں گے، 10 روزہ دورے کے دوران آصف علی زرداری کی چین کی   قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ صدر زرداری چینگڈو، شنگھائی اور شین جیانگ کا دورہ کریں گے، صدر مملکت اپنے دورے کے دوران  چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔
آصف علی زرداری کے دورہِ چین کے دوران اقتصادی و تجارتی تعاون، سی پیک اور مستقبل کے منصوبے زیر بحث آئیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف زرداری کی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون اور کثیرالجہتی فورمز میں تعلقات کو تقویت دی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ممکنہ طور پر صدر آصف علی زرداری کے وفد کا حصہ ہوں گے۔