بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا  ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اب اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر بڑھ کر 14 ارب 33 کروڑ 63 لاکھ ڈالرہوگئے ہیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 68 کروڑ ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
ان میں اسٹیٹ بینک کے ذخائرکے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر بھی شامل ہیں، کمرشل بینکوں کے ذخائر5 ارب 34 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ پاکستان کی مالیاتی پوزیشن کے لیے مثبت پیش رفت ہے اور اس سے ملکی کرنسی کے استحکام میں مدد مل سکتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آنے والے دنوں میں اگرترسیلات زراوربرآمدات میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو ذخائر کی پوزیشن مزید بہترہو سکتی ہے۔
ماہرین نے حکومت پرزور دیا ہے کہ غیر ضروری درآمدات کو کم کیا جائے اور برآمدات کے فروغ کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ ذخائر میں پائیداراضافہ ممکن ہو سکے۔