وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہےکہ اسرائیل کی طرف سے امن عمل کوسبوتاژکرنے کی کوشش ہورہی ہے ، قطرپراسرائیلی حملے سے متعلق امریکی صدرٹرمپ کی ناراضی کافی نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ خطے میں سب سے بڑاامریکی بیس قطرمیں ہے، امریکہ کاافغان طالبان کے ساتھ گفت شنیدکاسلسلہ قطرمیں ہوتاتھا،ٹرمپ کاقطرکاشان وشوکت کے ساتھ حالیہ دورہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کابڑااتحادی اب قطرمیں حماس پر حملے کررہاہے، حماس کے سیاسی ونگ کو بھی قطرلایاگیا،اس سیاسی ونگ کو امریکہ نے قطرمیں بسایا ۔ انہوں نے کہاکہ قطرسمجھتاہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہواہے، اسرائیل کی طرف سے امن عمل کوسبوتاژکرنے کی کوشش ہورہی ہے،یہ مسئلہ مسلم امہ کو حل کرناپڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ آج امن ہوجائے تونتین یاہوایک دن کے لئے بھی اقتدارمیں نہیں رہ سکتا، یہ چاہتے ہیں کہ مکمل تباہی کرکے اسرائیل کی شرائط پر کوئی حل نکالاجائے، اللہ ہمیں سمجھنے کی توفیق دے کہ ہم نے یہ جنگ خودلڑنی ہے۔انہوں نے کہاکہ قطرمیں یہ احساس ہے کہ معاملہ اب فلسطین سے آگے بڑھے گا۔
قطرپراسرائیلی حملہ، ٹرمپ کی ناراضی کافی نہیں،خواجہ آصف








