بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

98 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی بنیادوں پر نفرت کم کرنے کی تجویز دیدی،سروے رپورٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک میں سیاسی بنیادوں پر نفرت اور غصہ بڑھنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں 98 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی بنیادوں پر نفرت کم کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ 2 فیصد نے سیاسی بنیادوں پر نفرت بڑھنے سے اتفاق نہیں کیا۔
اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کو ہر10میں سے 9 پاکستانی یعنی 92 فیصد نے تمام سیاسی جماعتوں سے سب سے زیادہ بہتر کہا جبکہ صرف 8 فیصد نے لچک کا مظاہرہ کیا اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بہتر قرار نہیں دیا۔
61 فیصد پاکستانیوں نے موروثی سیاست کی مخالفت کی، 81 فیصد نے اپنے گھر میں ایک ہی پارٹی کو سپورٹ کرنے اور 19 فیصد نے کئی پارٹیوں کی حمایت ہونے کا بتایا۔