بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں 42 فیصد اضافہ، عوام کا رجحان بڑھنے لگا

پاکستان میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں اگست 2025 کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، صرف اگست کے مہینے میں 1 لاکھ 48 ہزار یونٹس فروخت ہوئے — جو پچھلے سال کے مقابلے میں 42 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہے۔
مزید برآں، مالی سال 2026 کے ابتدائی دو مہینوں (جولائی-اگست) کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 73 ہزار یونٹس فروخت ہوئے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔
  فروخت میں اضافے کی بڑی وجوہات کیا ہیں؟
 تجزیہ کاروں کے مطابق، اس نمایاں اضافے کے پیچھے کئی اہم عوامل کارفرما ہیں جن میں  افراطِ زر میں کمی، دیہی علاقوں میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی مانگ میں اضافہ، گاڑیوں کے مقابلے میں دو پہیہ سواریوں کی سستی فنانسنگ شامل ہے۔
یہ گاڑیاں شہری اور نیم شہری علاقوں میں نہ صرف روزمرہ آمد و رفت بلکہ کاروباری مقاصد کے لیے بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔
اگرچہ سال 2025 کے ابتدائی مہینے سیلاب اور مہنگائی جیسے چیلنجز سے بھرپور تھے، لیکن تجزیہ کاروں کو یقین ہے کہ مالی سال 2026 میں بھی دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی مانگ مضبوط رہے گی۔ اس کی بنیادی وجہ  ان کی قیمتوں کا افورڈیبل ہونا  اور سستی، قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ کی بڑھتی ہوئی ضرورت ہے