بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹک ٹاکرڈولی فیشن بڑی مشکل میں پھنس گئیں

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک )ٹک ٹاکر ڈولی گوجرانوالہ میں پان کی دکان کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں تو ان کے ہمراہ پولیس کا پروٹوکول تھا ۔ ویڈیو وائرل ہوئی ، تو یہ معاملہ اعلی عہدیدان تک پہنچا ، تفتیش ہوئی تو معلوم ہوا کہ ٹک ٹاکر ڈولی نے ایک بار پھر پبلک اسٹینٹ اختیار کیا ۔ پروٹوکول میں جعلی پولیس اہلکاروں کو ظاہر کروایا ، جن کے خلاف اب مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس معاملہ کی تہہ تک پہنچی تو معلوم ہوا کہ پولیس کانسٹیبل راشد خود سفید شلوار قمیض میں ملبوس ٹک ٹاکر کے ساتھ تھا جبکہ راشد نے ہی مقامی افراد کو پولیس کی وردیاں فراہم کیں ، جنہوں نے ٹک ٹاکر کو پروٹول دیا ۔
اس سے پہلے بھی ٹک ٹاکر ڈولی نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کی ۔ ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا. جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے انکے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔