اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی اے نے موبائل فونز کی رجسٹریشن اور لاگو ٹیکس سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل فونز کی رجسٹریشن کے عمل اور لاگو ٹیکس میں تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔ترجمان پی ٹی اے نے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل اور ٹیکسز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔گزشتہ چند روز سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پی ٹی اے سے منظور شدہ فونز جو مقامی نیٹ ورک پر چلتے ہیں انہیں بحال کردیا گیا ہے۔ان افواہوں پر صارفین کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا جارہا تھا تاہم اب ترجمان پی ٹی اے نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پی ٹی اے نے موبائل فونز کی رجسٹریشن اور لاگو ٹیکس سے متعلق افواہوں کی تردید کردی








