اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ توانائی بچاتے بچاتے ملکی معیشت کا جنازہ نکل جائے گا۔
اجمل بلوچ نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ غریب اتنی مہنگی بجلی کیسے خرید سکتا ہے؟ توانائی بچانے کے نام پر کاروبار بند کرکے معیشت تباہ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا وزیر خزانہ بننا ملک کے لیے کینسر سے کم نہیں ہے۔
اجمل بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی تنخواہیں کم کرنی ہیں اور نہ ہی مراعات، غریب مررہا ہے اور یہ پانچ پانچ کروڑ روپے کی گاڑیوں میں پھرتے ہیں۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ اس نظام کی کیا ضرورت ہے جس نے غریب کو برباد کر دیا ہے؟ موجودہ حکمرانوں نے غریب میں سڑک پر نکلنے کی بھی سکت نہیں چھوڑی ہے۔
مفتاح اسماعیل کا وزیر خزانہ بننا ملک کیلئے کینسر سے کم نہیں، اجمل بلوچ








