معروف اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان بھارت کو شکست دے گا۔
دبئی میں موجود مومل شیخ نے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ اگرچہ مصروفیات کے باعث وہ پاک بھارت کے پچھلے میچز نہیں دیکھ سکیں، لیکن اس بار فائنل میں وہ پاکستان کی جیت کی منتظر ہیں۔
صحافی شاہد ہاشمی نے جب ان سے پوچھا کہ اگر کرکٹ پر کوئی ڈرامہ بنایا جائے تو وہ کن اداکاروں کو کاسٹ کریں گی؟ تو مومل شیخ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ چونکہ انہیں کرکٹ کا زیادہ شوق نہیں، اس لیے کرکٹ پر ڈرامہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کا فائنل کل کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔









