بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں سنگین توانائی بحران ، شارٹ فال 9 ہزار میگا واٹ کے قریب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ،شارٹ فال 9 ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا۔ پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 30 ہزار 233 میگاواٹ تک پہنچ گئی،ملک میں بجلی کی کل پیداوار 21 ہزار 322 میگاواٹ ہے،بجلی شاٹ فال 8ہزار 911میگاواٹ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا،شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک ہے،دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر چکا،زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے،ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں 22گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہے۔پاور ڈویژن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہملک کےبشتر فیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے،بجلی شاٹ فال میں میپکو ریجن اور پیسکو ریجن شدید متاثرہے۔میپکو کے بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18سے 20 گھنٹے ہے،پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاقوں میں بھی بجلی بندش 18گھنٹے تک ہے۔میپکو کو 1540 میگاواٹ اور پیسکو کو 1560 میگاواٹ شاٹ فال کا سامنا ہے،آئیسکو ریجن میں 550میگاواٹ،لیسکو کو 693میگاواٹ کمی کا سامنا ہے۔اسلام آباد میں 10سے 12اور گردونواح میں 14سے 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔