اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تحریک انصاف نے 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی جانب سے ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں وزات داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو 27 جون 2022 کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے باضابطہ طور پر درخواست جمع کروائی گئی، لیکن ابھی تک اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب ترامیم، مہنگائی اور حکومت کے خلاف 2 جولائی کو احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔
پی ٹی آئی کاپریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر عدالت سے رجوع








