بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز مشرف کی پاکستان منتقلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، قریبی ذرائع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع نے سابق صدر کی پاکستان منتقلی اور راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبروں کی تردیدکردی۔
پرویز مشرف کی وجہ سے اسپتال کی سکیورٹی سخت کرنے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں، اس حوالے سے بتایا گیا تھاکہ معمول کے تحت سکیورٹی الرٹ کیا گیا ہے۔
پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ ان کی پاکستان منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں۔
سابق صدر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف تاحال دبئی میں ہیں، ان کو دبئی سے پاکستان شفٹ کرنےکی سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پرویز مشرف کو تین دن قبل دبئی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے اور راولپنڈی کے ایک اسپتال میں ان کے زیر علاج ہیں۔
خیال رہےکہ اس سے قل سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو دبئی سے پاکستان منتقل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
اطلاعات میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پرویز مشرف کو تین دن قبل دبئی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا اور وہ راولپنڈی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پرویز مشرف کی وجہ سے اسپتال کی سکیورٹی سخت کرنےکی خبریں بھی سامنے آئیں، اس حوالے سے بتایا گیا کہ معمول کے تحت سکیورٹی الرٹ کیا گیا ہے۔

پرویز مشرف کی پاکستان منتقلی،راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج