لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بہاولنگر کے تھانہ سٹی ہارون آباد میں خاوند کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کے واقعہ کانوٹس ،انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تشدد کرنے والے ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے،ملزم کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔حمزہ شہبازنے کہا کہ تھانے میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، غفلت کے ذمہ دار پولیس افسروں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے۔









