بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ اعلان ہوگیا

کراچی(نیوزڈیسک) ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کردیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق آج ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا عیدالضحیٰ اتوار 10 جولائی کو ہوگی۔ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اجلاس میں مرکزی اور زونل ہلال کمیٹیوں کےارکان بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔