بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میری پاکستان واپسی نوازشریف کےحکم ،شہبازشریف کی رضامندی سے ہورہی ہے،اسحاق ڈار

لندن(نیوزڈیسک)سابق وزیرخزانہ ومسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے ایک بارپھر جولائی کے چوتھے ہفتے میں اپنی پاکستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ واپسی کا فیصلہ نوازشریف کے کہنے پر کیا،اس میں وزیراعظم شہبازشریف کی رضامندی بھی شامل ہے، وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی ۔ لندن میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہ مجھے نیا پاکستانی پاسپورٹ مل چکا ہے جب کہ ڈاکٹر نے بھی سفر کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے پاکستان واپسی کے لئے کسی لیگی رہنماکی اجازت نہیں چاہیے نوازشریف کا حکم ہی کافی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی ہدایت پر جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان جارہا ہوں تاہم میری واپسی میں وزیراعظم شہبازشریف کی رضامندی بھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ میری واپسی سے پہلے میرے وکلاحفاظتی ضمانت کے لئے رجوع کریں گے، پاکستان پہنچ کر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا،وزیرخزانہ بنانے کافیصلہ پارٹی کرے گی۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ تحریک انصاف نے مجھے انتقام کا نشانہ بنایا ، میرے خلاف ایک ہی کیس ہے جو جھوٹ پر مبنی ہے۔