بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلے ضمنی الیکشن کرائے جائیں پھر وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونا چاہیے،پرویزالٰہی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب سے متعلق لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے ضمنی الیکشن کرائے جائیں پھر وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونا چاہیے۔ راجہ بشارت اور محمود الرشیدکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہاکہ جس پریزائیڈنگ افسر کی وجہ سے جگ ہنسائی ہوئی اسی کو دوبارہ لگا دیا۔انہوں نے کہاکہ تاریخ میں ایسانہیں ہوا کہ اسمبلی میں پولیس کوبلوایا جائے، جس نے ایوان میں پولیس بلائی اسی کو کرسی پر بٹھادیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ پانچ ارکان کو نوٹی فائی کرنے کے لئے عدالتی حکم مل نہیں رہا ،اس حوالے سے عدالتی حکم کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ۔اس موقع پر راجہ بشارت نے کہاکہ ہمارا ایوان مکمل نہیں ہے،چھ ارکان ملک سے باہر ہیں یا حج پر گئے ہوئے ہیں،جب ہاوس مکمل ہو پھر الیکشن ہو ناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے الیکشن کوکالعدم قراردیا ہے ،جب الیکشن کالعدم ہوگیا تو اس شخص کے فیصلے کیسے مان سکتے ہیں ،ان تمام اقدامات کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کررہے،امید ہے کہ رات بارہ بجے ہمارے لئے بھی عدالت کھول دی جائے گی۔