اسلام آباد(صغیر چودھری) اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو 2 جولائی پریڈگراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ اس سے پاکستان تحریک انصاف نے پریڈ گرائونڈ میں جلسے کے لئے حلف نامہ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کوجمع کرا دیا ۔ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی جانب سے ڈی سی آفس میں حلف نامہ جمع کرایا گیا جس میں اسلام آباد ایکسپریس وے بند نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ، انتظامیہ اور پی ٹی آئی جلسے کے منتظمین میں طے پایا ہے کہ جلسے کے شرک ریڈ زون میں داخل ہوں گے نہ ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں گے ، شرکا رات 12 بجے پریڈ گرائونڈ خالی کر دیں گے ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسے کے منتظمین ذمہ دار ہوں گے ۔










