اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لاہورہائیکوٹ کا فیصلہ تو ٹھیک آیا مگر بہت دیرمیں آیا، ملک میں جاری بحران کاایک ہی حل ہے کہ فوری شفاف الیکشن کرائے جائیں،پرانے اتحادیوں سے بیک ڈور رابطے موجود ہیں ۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے آنے والے دنوں میں ملک میں گندم بحران سے بھی خبردار کیا ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں گندم کیلئےٹارگٹ ہی پورے نہیں کیےگئے آنے والے دنوں میں ملک بھرمیں گندم کا بحران پیدا ہو گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمران خان نے سپریم کورٹ جانےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاہورہائیکوٹ کا فیصلہ تو ٹھیک آیا مگر بہت دیرمیں آیا ہم تو بہت پہلے سے کہہ رہے تھے وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب غیرآئینی ہے ہائیکورٹ کافیصلہ تاخیر سے آیا، پہلے تو جلدی فیصلے ہوتے تھےاب کیاوجہ ہے؟ تاہم انہوں نے کہاکہ ہم لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نےکہا لوٹوں کا ووٹ نہیں ہو گا تو کیوں لوٹوں کےووٹ مانے گئے ،پنجاب میں گورننس کا نام ونشان نہیں ،ان کا مقصد اپنے کیسز ختم کرانا ہے،امیدکرتاہوں سپریم کورٹ ملک کو تباہی سے بچائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی ایک ہی قابلیت تھی خاص پولیس والوں کو لگائیں ،حمزہ شہباز نے اپنے پولیس والوں کو لگوا کر اپوزیشن کو دبایا ،خاص پولیس والوں کو لگوا کر جعلی کیسز بنائے گئے اور تشدد کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت جو افراتفری اوربحران ہے یہ کم ہونے والانہیں بلکہ بڑھتاہی جائے گااس کاایک ہی حل ہے کہ فوری طور پر صاف وشفاف الیکشن کرادیئے جائیں۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ پرانے اتحادیوں سے بیک ڈوررابطے موجود ہیں ۔
لاہورہائیکوٹ کا فیصلہ تو ٹھیک آیا مگر بہت دیرمیں آیا، بحران کاواحد حل الیکشن ،پرانے اتحادیوں سے رابطے ہیں ،عمران خان








