بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیرس حملوں کے مجرم صالح عبدالسلام کو عمر قید

پیرس ( نیوزڈیسک)فرانسیسی عدالت نے 2015 میں پیرس کے مختلف مقامات پرحملوں میں ملوث صالح عبدالسلام کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی عدالت نے 2015 میں پیرس حملوں کے کیس کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔ صالح عبدالسلام کی عمر 32 سال ہے اور وہ فرانسیسی شہری ہیں۔ صالح عبدالسلام کو 30 سال قید کے بعد پرول پر رہائی مل سکتی ہے۔حملوں کے دیگر19 ملزموں کو بھی مجرم قراردیا گیا ہے۔مجرم قرار دئیے جانے والے چھ افراد کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان کا انتقال ہوچکا ہے۔واضح رہے نومبر2015 میں پیرس کے ریسٹورنٹ، بارز،نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم اور میوزک وینیو پرحملوں میں 130 افراد ہلاک اور490 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ پیرس حملوں کا کیس فرانس کی تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ تھا۔