ویمنز بلائنڈ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ دنیا کاپہلا ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ آئندہ ماہ 11 سے 13 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میںکھیلے گی۔
بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدرسلطان شاہکے مطابق پاکستان ٹورنامنٹ کا آغاز 15 نومبر کو سری لنکا کے خلاف پی سارا اوول، کولمبو میں کرے گا۔ سب سے زیادہ دلچسپی اس وقت دیکھنے میں آئے گی جب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوںسیمی فائنلز 22 نومبر کو جبکہ فائنل 23 نومبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ یہ ایونٹ نہ صرف ویمنز بلائنڈ کرکٹ کے لیے تاریخی لمحہ ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بھی ایک شاندار موقع ہے۔
صدر سلطان شاہ نے کہا کہ ہم امریکا اور سری لنکاکو بلائنڈ کرکٹ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ ایونٹ عالمی سطح پر ویمنز بلائنڈ کرکٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پہلا ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ، پاکستان ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں میدان میں اُترے گا








