بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان: دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، “فتنہ الہندوستان” کے 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم کارروائی کے دوران کالعدم گروہ “فتنہ الہندوستان” کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ دہشتگرد ایک پہاڑی غار میں چھپے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔ جیسے ہی موزوں وقت آیا، سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کا ٹھکانہ کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن خفیہ اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی بھرپور ہم آہنگی اور بروقت رابطے کی بدولت ممکن ہوا، جس سے “فتنہ الہندوستان” کی تشکیل کا قلع قمع کر دیا گیا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔