بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عزیر بلوچ غیرقانونی اسلحہ کیس سے باعزت بری

پراسیکیوشن سہولت کاری کا الزام ثابت کرنے میں ناکام، عدالت نے شواہد نہ ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے گینگ وار کے مبینہ سرغنہ عزیر جان بلوچ کو غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے سے با عزت بری کر دیا ہے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں عزیر بلوچ پر سہولت کاری کے الزامات ثابت نہیں کیے جا سکے، جس پر عدالت نےشواہد کی عدم موجودگی کی بنیاد پر مقدمہ خارج کر دیا۔
سماعت کے دوران عزیر بلوچ کے وکیل حیدر فاروق جتوئی نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، اس لیے انہیں مقدمے سے بری کیا جائے۔
واضح رہے کہ2012 میں تھانہ سی آئی ڈی میں مقدمہ درج ہوا تھا، جس میںملزم عبدالغفار بگٹی نے بیان دیا تھا کہ عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ نے اسلحے کی ترسیل میں سہولت کاری کی۔ تاہم عدالت نے بیان کو ناکافی قرار دیتے ہوئے عزیر بلوچ کو مقدمے سے بری کر دیا۔